ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں شری رام سینا کےجینت نائک کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ لےکر دیہی عوام کا ضلعی انتظامیہ کو میمورنڈم

مرڈیشور میں شری رام سینا کےجینت نائک کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ لےکر دیہی عوام کا ضلعی انتظامیہ کو میمورنڈم

Tue, 16 Feb 2021 19:49:41    S.O. News Service

بھٹکل:16؍فروری (ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں مقامی تاجروں  اور صنعت کاروں سے ہفتہ وصولی کرنےو الے جینت نائک کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے پر زور دیتےہوئے  دیہی لوگوں نے کاروار پہنچ کر اترکنڑا ضلع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ جینت نائک خود کو شری رام سینا تنظیم کا صدر بتاتےہوئے ہفتہ وصولی کرتاہے، جو کوئی ہفتہ وصولی کے طورپر رقم نہیں دیتا انہیں بیوپار کا موقع فراہم نہ کرنےکی دھمکی دیتاہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ اُسے  سیاست دانوں اور افسران کی حمایت حاصل ہے اور کوئی میرا بال  بھی بیکا  نہیں کرسکتا۔

احتجاجیوں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ اس سے قبل بھی وہ  اسی طرح کی کارستانی میں ملوث پایا گیا تھا اور پولس نے اس پر کریمنل مقدمہ دائر کرنے کے علاوہ سرحد پار کرنے کا بھی  حکم دیاتھا۔ اس کے باوجود جینت نائک کی  کارستانیاں جاری ہیں۔ میمورنڈم وصول کرنے کے بعد  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  ایچ کے کرشنا مورتی نے کہاکہ معاملے کو لےکر پولس محکمہ کو جانکاری دی جائے گی۔ اس موقع پر  احتجاجیوں میں جئے رام ہریکانت، منجوناتھ نارائن نائک، ناگراج نائک، ونایک ہریکانت ، وینکٹیش نائک سمیت کئی لوگ موجود تھے۔


Share: